Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم عمران خان اور چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی کی ملاقات

شائع 31 جنوری 2020 01:13pm

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان اور چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی کی ملاقات ہوئی ہے جس میں قومی اسپورٹس پالیسی اور دیگر اسپورٹس امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہاشم جیسے بڑے کرکٹر کا پشاور زلمی سے منسلک ہونا پاکستان کرکٹ کیلئے بھی اچھی خبر ہے۔

جاوید آفریدی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے قومی اسپورٹس پالیسی اور پاکستان میں کھیلوں کی بہتری پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

وزیراعظم عمران خان خان نے کہا کہ قومی اسپورٹس پالیسی پر توجہ ہے جلد اجلاس منعقد ہوگا جس میں پاکستان میں اسپورٹس کی بہتری پر بات چیت ہوگی۔

جاوید آفریدی سے ملاقات میں وزیراعظم پاکستان نے ہاشم آملہ کا پشاور زلمی سے منسلک ہونے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ بڑے کرکٹرز کا پی ایس ایل فرنچائز سے منسلک ہونا پاکستان کرکٹ کیلئے بھی اچھی خبر ہے اور اس سے نوجوان کرکٹرز کو سیکھنے کا موقع ملے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کا پاکستان میں مکمل انعقاد تاریخی موقع ہوگا، پشاور زلمی نے پاکستان سپر لیگ کی کامیابی اور ملک میں کرکٹ کی واپسی میں اہم کردار ادا کیا۔