Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی سے متعلق اداکارہ میرا کا بڑا انکشاف

شائع 31 جنوری 2020 12:22pm

پاکستان کی معروف اداکارہ اور اسکینڈل کوئین میرا جی نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی نے شادی کی پیشکش کی تھی مگر میں نے اپنی فیملی کی وجہ سے انکار کردیا تھا۔

ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے یہ انکشاف کیا ہے کہ بھارتی ہدایتکار مہیش بھٹ نے انہیں اشمیت پٹیل سے شادی کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

میرا نے بتایا کہ میں ایک سید فیملی سے تعلق رکھتی ہوں جبکہ اشمیت پٹیل کا تعلق ہندو فیملی سے ہے تو اس لئے میں نے اُن سے شادی نہیں کی۔

واضح رہے کہ سنہ 2005 میں میرا جی نے مہیش بھٹ کی لکھی گئی بالی ووڈ فلم 'نظر' میں اشمیت پٹیل کے ہمراہ اداکاری کے جلوے دکھائے تھے۔