Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

کورونا وائرس کی روک تھام ،عالمی ادارہ صحت کا اہم اجلاس ہوگا

شائع 30 جنوری 2020 02:43pm

جان لیوا کورونا وائرس تھم نہ سکے۔ اس مہلک وائرس کی روک تھام کیلئے آج عالمی ادارہ صحت کی  ایمرجنسی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ہونے جارہاہے۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ وائرس کے پھیلاؤ کوروکنا اولین ترجیح ہے۔

 کورونا وائرس کو کیسے روکا جائے،  عالمی ادارہ صحت بھی متحرک ہوگیا۔  وائرس کی روک تھام کیلئے آج   ایمرجنسی کمیٹی کا  ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔

 اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا جائے گا کہ   کورونا وائرس کو عالمی سطح پر ایمرجنسی وائرس ڈکلیئر کیا جائے یا نہیں

 اور  وائرس کو پھیلنے سے کیسے روکا جائے۔ کمیٹی ان طریقوں سے متعلق   سفارشات بھی پیش کرے گی۔ ۔

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے چین  اورعالمی سطح پراس وائرس کے پھیلاؤ کوروکنا ہماری اولین ترجیح ہے۔  ہر لمحے صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔