Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستانی سچن ٹنڈولکر کہلوانے کا شوق نہیں ہے، عابد علی

شائع 30 جنوری 2020 02:38pm

لاہور: بنگلادیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم کی تیاریاں جاری ہیں، فاسٹ بولر حسن علی بھی مکمل صحتیاب ہوگئے۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھلاڑی 3 روزہ پریکٹس میچ میں ان ایکشن ہیں، جہاں ہر کھلاڑی بہترین کارکردگی دکھانے کیلئے پرعزم ہے۔

قومی ٹیم کے اوپنر عابد علی نے مسلسل تیسرے ٹیسٹ میں سنچری بنانے پر نظریں جمالی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مجھے پاکستانی سچن ٹنڈولکر کہلوانے کا کوئی شوق نہیں ہے۔

واضح رہے کہ عابد علی ٹیسٹ اور ون ڈے دونوں فارمیٹ کے ڈیبیو میچز میں سینچری اسکور کرنے والے دنیا کے پہلے اور واحد بلے باز ہیں، انہوں نے سری لنکا کیخلاف اپنی ڈیبیو سیریز میں 2 اننگز کھیل کر 2 سینچریاں بھی اسکور کرلی ہیں۔