Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

انڈر نائنٹین کرکٹ ورلڈکپ: کوارٹر فائنل میں کل پاکستان کا مقابلہ افغانستان سے ہوگا

شائع 30 جنوری 2020 01:53pm

بینونی: انڈر نائنٹین کرکٹ ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں کل پاکستان کا مقابلہ افغانستان سے ہوگا۔ کپتان روحیل نذیر کہتے ہیں افغانستان اچھی ٹیم ہے مقابلے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔

انڈر نائنٹین کرکٹ ورلڈکپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں سیمی فائنل تک رسائی کی جنگ کل جمعے کے روز ہوگی جس میں پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔

قومی ٹیم نے تیاری پکڑلی اور افغانستان پر جھپٹنے کا پلان بھی بنالیا۔ بینونی میں میچ دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔

میچ کی فاتح ٹیم سیمی فائنل میں 4 فروری کو بھارت سے مقابلہ کرے گی۔