ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم آج رات آسٹریلیا روانہ ہوگی
کراچی: ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کیلئے قومی کرکٹ ٹیم آج رات آسٹریلیا روانہ ہوگی۔ کپتان بسمہ معروف کہتی ہیں نوجوان ٹیم ہے، بھرپور فائٹ کریں گے۔
قومی خواتین کرکٹرز کی بڑی آزمائش ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ہوگی، ویمنز ٹیم آج کراچی سے آسٹریلیا کیلئے اڑان بھرے گی۔
ہیڈ کوچ اقبال امام کی زیرنگرانی 8 روزہ تربیتی کیمپ میں ویمن کرکٹرز کو خصوصی تربیت دی گئی۔ فلڈ لائٹس میں پریکٹس میچز کے ساتھ پاور ہٹنگ، بولنگ، فیلڈنگ اورفٹنس کو بہتر بنانے کی کوشش کی گئی۔
قومی ویمنز ٹیم ایونٹ سے قبل ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچز کی سیریز بھی کھیلے گی، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آغاز 21 فروری سے ہوگا۔
گروپ بی میں شامل پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ 26 فروری کو ویسٹ انڈیز کیخلاف کھیلے گی۔
بسمہ معروف نے پریس کانفرنس میں ایک بار پھر کہا کہ وہ کپتان کی حیثیت سے ثناء میر کو ٹیم میں شامل کرنا چاہتی تھیں۔
Comments are closed on this story.