Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

ساتھی اداکار نے سوہائے ابڑو کا سر مونڈ دیا

اپ ڈیٹ 30 جنوری 2020 06:08am

معروف پاکستانی اداکارہ سوہائے آبڑو کے ساتھی اداکار فاران طاہر نے ان کا سر مونڈ دیا۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنے اس نئے حلیے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے کردار کا تقاضہ تھا جس پر وہ بہت خوش ہیں۔

Image result for Sohai ali abro bald

انہوں نے اس موقع پر اپنے ساتھی اداکار فاران طاہر کا ان کے سر مونڈنے پر شکریہ ادا بھی کیا۔

واضح رہے کہ سوہوئے ابڑو ہالی وڈ فلم "ونڈو" میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔ جس کے کردار کا تقاضہ تھا کہ سر مونڈ دیا جائے۔

فلم کی کاسٹ میں پاکستان شوبز انڈسٹری کے نمایاں اداکار جلوہ گر ہوں گے جس میں اداکار فیصل قریشی، سمیع خان  اور فاران طاہر شامل ہیں۔