Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایل این جی کی قیمت 10 سال کی کم ترین سطح پر آگئی

اپ ڈیٹ 30 جنوری 2020 09:52am
کاروبار

کراچی: عالمی منڈی میں ایل این جی (لیکویفائیڈ نیچرل گیس) کی قیمت دس سال کی کم ترین سطح پر آگئی، جس کے بعد پاکستان کے درآمدی بل میں مزید کمی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

امریکا، یورپ اور ایشیائی ممالک میں معاشی سست روی کے باعث ایل این جی طلب میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جارہی ہے، جبکہ رواں برس ایل این جی کے برآمد کندگان کی تعداد میں اضافہ ہوا۔

 یہی وجہ ہے کہ ایل این جی کی قیمت گذشتہ سال کے مقابلے میں 40 فیصد کمی کے بعد 4 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سے بھی نیچے ٹریڈ کرنے لگی۔

رپورٹ کے مطابق اگر موجودہ صورتحال برقرار رہی تو گرمیوں میں قیمت 3 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یوسے بھی نیچے آنے کا امکان ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں ایل این جی کی قیمتوں میں کمی سے ایک طرف تو پاکستان کا درآمدی بل کم ہوگا جبکہ دوسری جانب پنجاب میں سی این جی کی قیمت میں بھی کمی کا امکان ہے۔