Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہم اپنی ٹیم پاکستان بھیج رہے ہیں، بھارت کا ناقابل یقین اعلان

اپ ڈیٹ 30 جنوری 2020 05:11am

لاہور: بھارت نے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کا اعلان کر دیا ہے، جس کی تصدیق فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری رانا سرور نے بھی کر دی ہے۔

نیشنل کبڈی ٹیم کے کوچ طاہر وحید کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا سرور نے کہا کہ کبڈی ورلڈکپ میں شرکت کیلئے بھارتی ٹیم بھی پاکستان آرہی ہے۔ ایونٹ کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں جبکہ حکومت پاکستان نے بھارتی کھلاڑیوں کیلئے این او سی لیٹر بھی جاری کر دئیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کبڈی فیڈریشن کے صدر چوہدری شفاء حسین کبڈی ورلڈکپ کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

نیشنل کبڈی ٹیم کے کوچ طاہر وحید نے اس موقع پر کہا کہ کھلاڑی اسلام آباد میں منعقدہ ٹریننگ کیمپ میں سخت محنت کر رہے ہیں اور میگا ایونٹ میں کارکردگی دکھانے کیلئے پرجوش ہیں، ٹیم میں سینئرز کے ساتھ ساتھ جونیئر کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا جائے گا۔