Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

قومی سلیکشن کمیٹی عجیب فیصلے کررہی ہے، معین خان

اپ ڈیٹ 29 جنوری 2020 05:33pm

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر معین خان کہتے ہیں کہ قومی سلیکشن کمیٹی عجیب فیصلے کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں تجربہ کار پلیئرز کو کھلانا تھا تو وہاں بچے بھیج دئیے اور بنگلادیش کیخلاف نوجوان کھلاڑیوں کوموقع دینا تھا تو سینئرز کو واپس لے آئے کم  بیک کرادیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جب ہار کا ڈر رہے گا تو ٹیم نے ہارنا ہی ہے۔