سابق کپتان سرفراز احمد قومی ٹیم میں واپسی کیلئے پرعزم
کراچی: سابق کپتان سرفراز احمد قومی ٹیم میں واپسی کیلئے پرعزم ہیں، ان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی کارکردگی کی بنیاد پر ایک بار پھر گرین شرٹس پہننے کا خواہشمند ہوں، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اعزاز کے دفاع کیلئے تیار ہے۔
سرفراز احمد کی کراچی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی تقریب میں شرکت، بولے جو بھی کھلاڑی ٹیم سے ڈراپ ہوتا ہے ڈومیسٹک کے ذریعے ہی واپسی کرتا ہے۔ پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی دکھا کرٹیم میں کم بیک کرنےکےخواہشمند ہوں۔
سرفراز احمد نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل فائیومیں اعزازکےدفاع کیلئےتیارہے، ٹیم اونر ندیم عمرکا کہنا تھا کہ سرفراز جب تک کھیلتے رہیں گےہمارے کپتان رہیں گے، کوئٹہ کی کامیابی کا تناسب سب سے اچھا ہے، ویوین رچرڈزہمارا حوصلہ بڑھاتےہیں۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.