Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ایس ایل فائیو کیلئے پشاور زلمی کی آفیشل پلئینگ کٹ لانچ

شائع 29 جنوری 2020 04:19pm

پاکستان سپرلیگ فائیو کیلئے پشاور زلمی نے اپنی آفیشل پلئینگ کٹ لانچ کردی۔ سیزن فائیو کیلئے مین کٹ کے ساتھ ایک متبادل کٹ بھی رکھی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی پشاور زلمی کے آفیشنل اینتھم کا ٹیزر بھی جاری کردیا گیا۔

اسٹار کرکٹرز کامران اکمل، حسن علی،  وہاب ریاض، امام الحق اور شوبز اسٹارز مہوش حیات، ہانیہ عامر بھی آفیشنل ٹیزر میں جلوہ گر ہوئے۔

میڈیا اور برانڈ ویلیو کے لحاظ سے پی ایس ایل کی نمبرون برانڈ پشاور زلمی نے پی ایس ایل سیزن فائیو کیلئے اپنی آفیشل پلئینگ کٹ لانچ کردی۔ ساتھ ہی پشاور زلمی کے آفیشنل اینتھم کا ٹیزر بھی جاری کردیا گیا جس نے فینز کے جوش و خروش بھی اضافہ کردیا۔

پشاور زلمی کے اسٹار کرکٹرز کامران اکمل، حسن علی،  وہاب ریاض، امام الحق اور شوبز اسٹارز مہوش حیات، ہانیہ عامر بھی آفیشنل ٹیزر میں جلوہ گر ہوئے۔

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے فینز کے جوش کو بڑھاتے ہوئے ٹوئٹر پر تحریر کیا کہ پی ایس ایل فائیو کیلئے پشاور زلمی کا آفیشل اینتھم پشتو کی ایسی منفرد دھن میں بنایا گیا ہے جو اس سے قبل کبھی نہیں سنا گیا اور یہ اینتھم پی ایس ایل فائیو میں فینز کے دل کی دھڑکن اور زبان پر ہوگا۔

سیزن فائیو کیلئے پشاور زلمی نے دو کٹس لانچ کی ہیں۔ مین کٹ کے ساتھ ایک متبادل کٹ بھی لانچ کی گئی ہے جو امریکن کمپنی ایلیان کے اشتراک سے بنائی گئی ہے۔