Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

'اُلٹی ہی اچھی لگ رہی ہو، بہن سیدھی نہ ہونا پلیز'

شائع 29 جنوری 2020 01:40pm

کوک اسٹوڈیو میں راحت فتح علی خان کے ہمراہ 'آفرین آفرین' گانا گا کر شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی معروف گلوکار مومنہ مستحسن کو سوشل میڈیا پر منفرد پوز میں لی گئی تصویر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا۔

مومنہ مستحسن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں اُنہیں اُلٹے پوز میں صوفے پر لیٹے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

گلوکارہ نے جیسے ہی اپنی اس تصویر کو انسٹاگرام پر شیئر کیا تو مداحوں نے ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے مذاق بنایا اور تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔

 

View this post on Instagram

 

Turn down for what? 💃🏻 #HSA2020 👗 @aavvafashion Styled @raoalikhan 📷 @thrupolaroids

A post shared by Momina Mustehsan (@mominamustehsan) on

ایک صارف نے مومنہ کی تصویر دیکھ کر حیرانی کا اظہار کیا اور سوال اُٹھایا کہ 'کہیں یہ تصویر غیر دانستہ طور پر اپلوڈ تو نہیں ہوگئی'؟

ایک اور صارف نے کمنٹ کیا کہ 'اللہ معاف کرے'۔

ایک اور صارف نے اس تصور کو دیکھ کر کمنٹ کیا کہ 'کیا کہے بندہ اب'۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ 'یہی پوز رہ گیا تھا دکھانے کیلئے'۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ 'لوگ توجہ حاصل کرنے کیلئے کیا کیا جتن کرتے ہیں'۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ 'جس نے بھی یہ آئیڈیا دیا ہے اُسے زور سے ایک مکّا مارو'۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ 'اُلٹی ہی اچھی لگ رہی ہو، بہن سیدھی نہ ہونا پلیز'۔