Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

بچے کی پیدائش کے بعد خاتون کی سیلفی، دیکھنے والے ہنس ہنس کر بے حال

اپ ڈیٹ 29 جنوری 2020 07:50am

لندن: ایک خاتون نے لیبر روم سے اپنی ایک سیلفی انٹرنیٹ پر پوسٹ کی ہے جس میں موجود منظر دیکھ کر آپ کے لیے یقین کرنا مشکل ہو جائے گا۔

 یہ تصویر "ورتھ فیڈ" نامی انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی گئی جس میں ماں ہسپتال کے بستر پر لیٹی سیلفی لے رہی ہے، جبکہ اس کا شوہر پاس فرش پر بے ہوش پڑا ہے اور ڈاکٹرز، نرسز اسے سنبھال رہی ہیں۔

تصویر کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ یہ آدمی یہاں اپنی بیگم کی حوصلہ افزائی کے لیے آیا تھا لیکن بچے کی پیدائش کے بعد خوشی سے خود ہی بے ہوش ہو گیا۔

تصویر میں اس کی بیگم کے چہرے پر تو مسکراہٹ ہے لیکن ڈاکٹرز اور نرسز کے چہروں پر فکرمندی کے آثار ہیں۔ ان میں سے ایک نرس نے نومولود کو اٹھا رکھا ہے۔