Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان میں دنیا کا سب سے سستا اسمارٹ فیچر فون متعارف

اپ ڈیٹ 29 جنوری 2020 06:18am
سائنس

پاکستان میں دنیا کا سب سے سستا اسمارٹ فون متعارف کرانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

پاکستان کی موبائل آپریٹنگ کمپنی Jazz  نے "Digit 4G" نامی اسمارٹ فون متعارف کرایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس فون کے لیے "کائی او ایس ٹیکنالوجیز" سے اشتراک کیا گیا ہے اور اسے دنیا کا سب سے سستا اسمارٹ فیچر فون قرار دیا گیا ہے۔

اس فون کے ساتھ Jazz super 4G سِم ملے گی اور صارفین اس میں واٹس ایپ، فیس بک، یوٹیوب، گوگل میپس، گوگل وائس اور دیگر 200 سے زائد دیگر ایپس تک رسائی کائی اسٹور کی مدد سے حاصل کرسکیں گے۔

کائی او ایس اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کے بعد اس وقت دنیا کا تیسرا بڑا موبائل آپریٹنگ سسٹم سمجھا جاتا ہے جبکہ فون میں فرنٹ اور بیک پر ایک، ایک کیمرا، بلیوٹوتھ، وائی فائی اور ہاٹ اسپاٹ جیسے فیچرز بھی ہوں گے۔

اس فون کی قیمت 18 سو روپے رکھی گئی ہے اور اسے خریدنے کے لیے صارف کو ایک سال کے لیے Jazz سروس کو لینا ہوگا، جس کی ماہانہ فیس 300 روپے ہے۔

اس میں ایک ہزار موبائل منٹس، ایک ہزار ایم بی ڈیٹا، مفت ایس ایم ایس اور ڈاکٹروں کو مفت کالنگ کے ساتھ اولین 3 ماہ تک فیس بک اور واٹس ایپ سروسز مفت ہوں گی۔

کمپنی کے مطابق اگرچہ اس وقت ملک میں انٹرنیٹ تک رسائی کے حوالے سے سب سے بڑی رکاوٹ اسمارٹ فونز کی قیمتیں ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس فون کو متعارف کرانے کا مقصد مہنگے فونز کی استطاعت نہ رکھنے والے افراد تک 4 جی سروس پہنچانا ہے جو اس وقت فیچر اور 2 جی فونز استعمال کررہے ہیں۔