Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کا مبینہ قاتل مارا گیا، دعویٰ

اپ ڈیٹ 29 جنوری 2020 07:51am

اسلام آباد: غیر ملکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان میں تباہ ہونے والے امریکی فوجی طیارے میں ایران کے جنرل قاسم سلیمانی کا قاتل مارا گیا ہے۔

روسی انٹیلی جنس ذرائع نے دعویٰ کیا کہ افغانستان میں تباہ ہونے والے امریکی طیارے میں عراق ،ایران اور افغانستان میں امریکی انٹیلی جنس آپریشنز کی سربراہی کرنے والے مائیکل ڈی اندریا سوار تھے۔

عراق، ایران اور افغانستان کے لیے امریکی خفیہ ایجنسی کے سربراہ مائیکل ڈی اندریا پر الزام تھا کہ وہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل میں ملوث ہیں جنہیں عراق میں ایک میزائل حملے میں قتل کر دیا تھا۔

Image result for michael d'andrea" Michael D’Andrea, head of CIA operations in Iran

ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ تباہ ہونے والا امریکی فوجی طیارہ، مائیکل ڈی اندریا کا موبائل کمانڈ آفس تھا اور اب جاسوسی کا یہ جدید ترین طیارہ تمام تر اہم معلومات کے ساتھ افغان طالبان کے قبضے میں ہے۔