Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

شریف خاندان اور آصف زرداری سے سیکیورٹی مد میں خرچ رقم واپس لینے کا فیصلہ

اپ ڈیٹ 28 جنوری 2020 08:27pm

 

حکومت نے شریف خاندان اور سابق صدر آصف زرداری سے کیمپ آفسز اور سیکیورٹی مد میں خرچ کی گئی رقم واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

کابینہ اجلاس کے بعد معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران مراد سعید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان قوم کاپیسہ بچارہے ہیں، اور وزیراعظم ہاوس کو استعمال نہیں کررہے ۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے 3 کیمپ آفس رکھےتھے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ  آصف زرداری نے سیکیورٹی کےنام پر163ارب سے زائد کے اخراجات کیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جاتی امراکی سیکیورٹی پر 214 کروڑ 13لاکھ روپے خرچ ہوئے، شریف خاندان کے لئے سیکیورٹی اہلکاروں کی تعداد 2753 تھی، جاتی امرا کے اطراف باڑ لگانے پر 27 کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔

مرا د سعید کا کہنا تھا کہ کابینہ میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ماضی میں پیسوں کا جو ضیاع کیا گیا وہ واپس لیے جائیں گے۔  اور ایک مہینے میں پیسے واپس  نہ کرنے پر قانونی کارروائی ہوگی۔