Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

'اسرائیلیوں کے سرزمین مقدس میں داخلے پر مکمل پابندی برقرار ہے'

شائع 28 جنوری 2020 04:25pm

ریاض: سعودی عرب نے اسرائیلی شہریوں کو ویزے دینے کی اطلاعات کو گمراہ کن قرار دے دیا۔

امریکی نشریاتی ادارے 'سی این این' سے گفتگو میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ اسرائیلی پاسپورٹ کے حامل افراد کیلئے سرزمین مقدس میں داخل ہونے پر مکمل پابندی برقرار ہے۔

انہوں نے دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل سے ہمارے تعلقات استوار نہیں ہیں اور اس پالیسی میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

سعودی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ جب تک فلسطین کا مسئلہ حل نہیں ہوجاتا اور فریقین میں امن معاہدہ طے نہیں پا جاتا تب تک اسرائیل سے دو طرفہ تعلقات میں بہتری کی امید نہیں کی جاسکتی ہے۔

سعودی وزیر خارجہ نے یہ وضاحت اسرائیلی حکومت کی جانب سے اپنے شہریوں کو مذہبی فرائض کی ادائیگی اور تجارت کی غرض سے سعودی عرب جانے کی اجازت دینے کے بعد کی گئی ہے۔