Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹونی ککڑ بھی عاطف اسلم کے مداح

اپ ڈیٹ 29 جنوری 2020 04:47am

بھارتی موسیقار و گلوکار ٹونی ککڑ بھی عاطف اسلم کے مداح نکلے ہیں اور اس بات کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ان  کو پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کی یاد ستانے لگی ۔

ٹونی ککڑ نے اپنے ٹوئٹر پوسٹ میں لکھا کہ ’یہ حد ختم کردو، دوری سہی جائے نا‘۔

بھارتی گلوکار نے اپنے ٹوئٹ میں گلوکار  عاطف اسلم کا نام لینے سے گریز کیا ہے لیکن اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ عاطف اسلم کو ہی یاد کررہے ہیں ۔۔

علاوہ ازیں ٹونی ککڑ نے اپنے ٹوئٹ گلوکار کی آواز کی تعریف بھی کی۔

ٹونی ککڑ  نے’کوکا کولا تو‘، ’دھیمے دھیمے‘  اور  ’ملے ہو تم ہم کو‘ کو گائیں ہیں اور یہ گانے بھی عوام میں کافی مقبول ہوئے تھے۔ وہ بالی وڈ کی مقبول ترین گلوکارہ نیہا ککڑ اور سونو ککڑ کے بھائی ہیں۔