Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: فیکٹری میں سلنڈر دھماکا، 11 جاں بحق ،3 زخمی

شائع 28 جنوری 2020 03:04pm

گزشتہ رات لاہور کے علاقے شادرہ میں باڈی سپرے بنانے والی فیکٹری میں سلنڈر دھماکے سے دو بچوں سمیت گیارہ افراد جاں بحق، تین زخمی ہو گئے۔

 ابتدائی اطلاعات کے مطابق لاہور کے علاقے شادرہ میں باڈی سپرے بنانے والی فیکڑی میں آگ گیس سلنڈرکے پھٹنےسے لگی جسکے بعد پوری عمارت زمین بوس ہوگئی، دھماکے سے ملحقہ رہائشی بلڈنگ بھی ملبے کا ڈھیر بنے سے ایک ہی گھر کے دو بچوں سمیت چار افراد جانبحق، دوافراد کی حالت تشویشناک ہے۔تاہم عمارت کے ملبے تلے دبے ہوئے مزید افراد کا خدشہ ہے۔

 پولیس کا مطابق حادثے کی مکمل تحقیقات جاری ہے جس میں یہ بھی دیکھا جائے گا کہ فیکٹری لگانے کے لئے این او سی لیا گیا تھا یا نہیں۔

 علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ محلے میں اور بھی فیکٹریاں قائم ہیں، کئی بار شکایات بھی کیں لیکن کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔

 پولیس نے واقعے کا مقدمہ سول ڈیفنس انسٹرکٹر محمد حنیف کی مدعیت میں درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔