Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

'ٹیکہ لگتے ہی نرسیں حوریں لگنے لگیں' وزیراعظم کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل

شائع 28 جنوری 2020 03:18pm

کراچی: وزیراعظم عمران خان آئے روز کوئی نہ کوئی ایسا بیان دے دیتے ہیں جو سوشل میڈیا کی زینت بن جاتا ہے اور صارفین اس پر خوب میمز بناتے ہیں۔

گزشتہ روز دورہ کراچی میں 'کامیاب جوان' کی تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم نے 2013 کی الیکشن کیمپین کے دوران رونما ہونے والے اُس ناخوشگوار واقعے کا ذکر کیا جب وہ لفٹ سے نیچے گرے اور شدید زخمی ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ واقعے کے بعد مجھے شوکت خانم لے جایا گیا اور مجھے بہت تکلیف تھی، ایسے میں مجھے ڈاکٹر عاصم نے ایک ایسا ٹیکہ لگایا کہ میری تکلیف بالکل ختم ہوگئی اور وہاں موجود نرسیں مجھے حوریں لگنے لگیں۔ ویڈیو دیکھئے۔۔

وزیراعظم کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے اپنے اپنے ردعمل دینا شروع کردیئے، ذیل میں کچھ سوشل میڈیا صارفین کے ٹویٹس ملاحظہ کریں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان کے بیان 'سکون صرف قبر میں ہے' پر بھی خوب میمز بنائی گئی تھیں۔