Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

سی جے سی ایس جنرل ندیم رضا کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات

شائع 28 جنوری 2020 03:01pm

چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ندیم رضا نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات کی ہے ۔ ملاقات میں دفاعی تعاون سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔ 

 آئی ایس پی آرکےمطابق چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ندیم رضا نے جو سعودی عرب کے دورہ پر ہیں ریاض میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان سےملاقات کی ۔

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دفاع سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پراتفاق کیا گیا ۔

قبل ازیں گزشتہ روزجنرل ندیم رضا نے اپنے سعودی چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حامد سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں فوجی کمانڈرز بھی شریک ہوئے ،،فریقین میں وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوئے ۔