Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

عامر لیاقت حسین نے ایک بار پھر مہوش حیات کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

شائع 28 جنوری 2020 02:30pm

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور معروف ٹی وی میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے ایک بار پھر اداکارہ مہوش حیات کو اپنے نشانے پر رکھتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

عامر لیاقت حسین نے شوبز انڈسٹری میں اپنی خدمات کے عوض صدر پاکستان سے تمغہ امتیاز وصول کرنے والی اداکارہ مہوش حیات کے حالیہ فوٹوشوٹ پر شاعرانہ تنقید کی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مہوش حیات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے یہ شعر لکھا کہ:

"تمہیں تمغہ کہوں یا نغمہ ‏کہ سورج کہوں یا تارا

کیسے نام کرے گا روشن ‏دو جگ میں حال تمہارا"

عامر لیات کی اس تنقید پر سوشل میڈیا صارفین نے مہوش حیات کی بجائے ڈاکٹر صاحب کو ہی آڑے ہاتھوں لے لیا اور انہیں دوغلا قرار دینا شروع کردیا۔

یہ بھی پڑھیئے: اداکارہ مہوش حیات کا عامر لیاقت حسین کو کرارا جواب

واضح رہے کہ امریکی حملے میں ایران کے جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے معاملے پر بھی یہ دونوں ایک دوسرے سے الجھ چکے ہیں۔