Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

چھابڑی فروشوں کیلئے قانونی مسودہ تیار، ماہانہ فیس مقرر

اپ ڈیٹ 28 جنوری 2020 07:12am

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے چھابڑی فروشوں اور جگہ جگہ پھر کر اشیاء بیچنے والوں کے لیے بھی قانونی مسودہ بنالیا۔ بغیر لائسنس کاروبار ممکن نہیں ہوگا جبکہ پانچ سو روپے ماہانہ فیس مقرر کر دی گئی۔

مسودے کے مطابق 14 سال سے کم عمر فرد چھابڑی نہیں لگا سکے گا، جگہ جگہ پھر کر اشیاء نہیں بیچی جاسکیں گی، لائسنس کی مدت پانچ سال ہوگی، لائسنس کسی اور کے نام منتقل بھی نہیں ہو سکے گا۔

مسودے میں درج تفصیلات کے ماطبق بلدیاتی حکومت چھابڑی فروش کا علاقہ بدل سکے گی، عمل نہ کرنے پر سامان ضبط کرلیا جائے گا۔

بل کے متن میں کہا گیا کہ نقل مکانی پر رضامندی کی صورت میں بلدیاتی عملہ سامان اور نقصان ادا کرنے کا پابند ہے، بے جا تنگ کرنے پر بلدیاتی حکومتی عملہ کے لیے بھی سزا کی تجویز کی گئی ہے، کسی وجہ کے بغیر اشیا ضبط کرنے پر متعلقہ اہلکار کو 20 ہزار جرمانہ ہو گا، چھابڑی فروش کی اشیاء ضبط کرنا قابل ضمانت جرم ہوگا۔