Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاس موجود لوگوں کو سنائے بغیر واٹس ایپ آڈیو میسجز سننے کا طریقہ

اپ ڈیٹ 28 جنوری 2020 05:56am
سائنس

نیویارک: واٹس ایپ پر آڈیو میسجنگ کی سہولت موجود ہے تاہم اس میں مسئلہ یہ ہے کہ آپ دوسروں کی موجودگی میں آڈیو پیغامات نہیں سن سکتے۔ لیکن اب اس کا بھی ایک طریقہ موجود ہے جو بہت سے لوگ نہیں جانتے۔

ویب سائٹ gadgetsnow.com کے مطابق آئندہ جب آپ کو کوئی آڈیو میسج آئے اور آپ دیگر لوگوں کے ساتھ بیٹھے ہوں تو ایئرفونز لگانے کے بجائے صرف اپنے آڈیو میسج پر کلک کریں اور فون کو اس طرح کان سے لگا لیں جیسے آپ کال سن رہے ہوں۔

جب آپ فون کو کان سے لگا لیتے ہیں تو واٹس ایپ کے آڈیو میسج کی آواز بھی اسپیکرز کی بجائے ایئرپیس سے کال کی آواز کی طرح آتی ہے۔

چنانچہ اس طریقے پر عمل کرنے سے آپ دوسرے لوگوں میں بیٹھ کر ایئرفونز استعمال کیے بغیر بھی آرام سے اپنے آڈیو میسجز سن سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ طریقہ صرف واٹس ایپ آڈیو فائلز پر کام کرتا ہے، ویڈیوز پر نہیں۔