Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

باپ نے بیٹی کو ٹرین سے کیسے بچایا۔۔۔؟ دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

اپ ڈیٹ 28 جنوری 2020 05:15am

مصر میں والد نے اپنی بیٹی کو ٹرین کی زد میں آنے سے بچانے کے لیے ریلوے لائن پر چھلانگ لگادی۔ ٹرین گزرنے کے بعد اسٹیشن پر موجود مسافروں نے بیٹی کو بچانے والے باپ کو خراج تحسین پیش کیا۔

اخبار 24 کے مطابق مصر کے شہر الاسماعیلیہ کے ریلوے اسٹیشن پر معمول کے مطابق لوگ ٹرین کے انتظار میں کھڑے تھے۔

ٹرین پلیٹ فارم پر آنے ہی والی تھی کہ اچانک ایک بچی پلیٹ فارم سے ریلوے لائن کے قریب جاگری۔

بیٹی کو بچانے کے لیے باپ نے چھلانگ لگائی اور اپنی بچی کو آغوش میں لے کر ریلوے لائن کے قریب ہی لیٹ گیا۔

ریلوے لائن سے ٹرین دو منٹ تک گزرتی رہی۔ اس دوران اسٹیشن پر موجود لوگ دم بخود تھے۔ ہر ایک سلامتی کے لیے دعا کرتا رہا۔

 جیسے ہی ٹرین گزری اور دونوں بحفاظت نظر آئے تو پلیٹ فارم پر موجود لوگ خوشی سے چیخنے لگے۔ ہر ایک نے باپ بیٹی کو پرجوش انداز میں مبارکباد پیش کی۔

 ویڈیو کلپ مصری ذرائع ابلاغ میں وائرل ہوگیا۔ باپ کی جرات اور بچی کے لیے اس کے پیار پر تبصرے کیے جارہے ہیں۔