Aaj News

منگل, نومبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Awwal 1446  

'مجھے ایسا ٹیکا لگایا کہ نرسیں حوریں نظر آنے لگیں'

اپ ڈیٹ 28 جنوری 2020 09:50am

کراچی: وزیراعظم عمران خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں شوکت خانم ہسپتال میں ایسا ٹیکا لگا کہ وہاں کی نرسیں انہیں حوریں نظر آنے لگیں۔

رپورٹ کے مطابق کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے انکشاف کیا کہ 2013 میں جب وہ سیڑھی سے گر کر زخمی ہوئے تو شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹر عاصم نے ایسا ٹیکا لگایا کہ درد فوری دور ہوگیا۔

وزیراعظم نے انکشاف کیا کہ ٹیکا لگنے کے بعد انہیں نرسیں حوریں نظر آنے لگیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے تقریر بھی کردی جو مجھے یاد نہیں، درد دوبارہ ہونے لگا تو ڈاکٹر سے کہا کہ ایک ٹیکا اور لگاؤ۔

وزیراعظم کے مطابق انہوں نے ڈاکٹر کو دھمکی دی کہ ٹیکا لگاؤ ورنہ تمھیں چھوڑوں گا نہیں مگر ڈاکٹر نے ٹیکا نہ لگایا۔