Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر کی پاکستان میں سیکورٹی انتظامات کی تعریف

شائع 27 جنوری 2020 07:13pm

بی سی سی آئی کے موجودہ صدر سارو گنگولی نے پاکستان کی ہائی پروفائل سیکورٹی کو سراہا ہے۔

یوٹیوب چینل پر دیئے گئے ایک انٹرویو میں بورڈ آف کرکٹ کونسل انڈیا کے صدر کا کہنا تھا کہ جب ہم نے 2004 میں پاکستان کا دورہ کیا تو وہاں کی سیکورٹی شاندار تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کا دورہ کیا کیونکہ ہم سمجھتے تھے کہ ہم اُن سے مضبوط ٹیم ہیں اور انہیں اُن کے ہوم گراؤنڈ پر ہرانا چاہتے تھے۔

اُس وقت کے کپتان سارو گنگولی ایک رات اچانک سیکورٹی اداروں کو بناء بتائے کراچی کی سڑکوں پر نکل گئے تھے اور اس کی وجہ سے مشکلات کا شکار بھی ہوگئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ میں ایک رات ٹیم ہوٹل سے خاموشی کے ساتھ نکل گیا تاکہ کباب کا مزہ لے سکوں، میں نے سیکورٹی اداروں کو آگاہ نہیں کیا تھا اس وجہ سے پکڑا گیا لیکن میں نے وہاں خوب انجوائے کیا بلکہ ہماری ٹیم نے ہی بہت انجوائے کیا تھا'۔

واضح رہے کہ سارو گنگولی نے 192 سے 2008 تک بھارت کی ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم کی نمائندگی کی اور اب وہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے موجودہ صدر ہیں