Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

سرسید ایکسپریس کی دو بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں

شائع 27 جنوری 2020 05:37pm

آج پھر ٹرین حادثہ ہوا ۔خانیوال اسٹیشن کے قریب سرسید ایکسپریس کی دو بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں۔سرسید ایکسپریس کراچی سے راولپنڈی جارہی تھی۔

ٹرینوں کے حادثات معمول بن گئے، آج پھر ایک ٹرین پٹری سے اتر گئی۔

کراچی سے راولپنڈی  جانے والی سرسید ایکسپریس کی دو بوگیاں خانیوال کے قریب پٹڑی سے اتریں۔

 حادثے کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ،حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 موجودہ حکومت کے دور میں آئے روز ٹرین حادثات ہورہے ہیں جس پر مسافروں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔