Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی جی سندھ کا معاملہ، وفاق اور سندھ میں معاملات طے پاگئے

شائع 27 جنوری 2020 05:34pm

آئی جی سندھ کے لیے سندھ اور وفاق کے درمیان معاملات طے پاگئے۔

آئی جی سندھ کلیم امام کے تبادلے پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔ جس کے بعد وفاق نے نئے آئی جی سندھ کے لیے تین نام شارٹ لسٹ کرلیے ہیں۔ جن میں ڈاکٹر کامران فضل،انعام غنی اور مشتاق مہر شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بھی مشتاق مہر ڈاکٹر کامران فضل اور انعام غنی میں سے کسی کو بھی آئی جی تعینات کرنے پر رضا مندی ظاہر کردی۔

اس حوالے سے جلد نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا جائے گا۔