Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

متحدہ پاکستان کا وزیراعظم عمران خان سے ملاقات سے انکار

شائع 27 جنوری 2020 04:27pm

ایم کیو ایم پاکستان نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات سے انکار کردیا، متحدہ پاکستان کا موقف ہے کہ مسائل کے حل ہونے تک وزیراعظم سے ملاقات مناسب نہیں ہے۔

آج نیوز کے پروگرام فیصلہ آپکا میں بات چیت میں کنور نوید جمیل نے کہا ہے کہ متحدہ حکومت کی سب سے بڑی اتحادی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ مسائل حل ہوگئے تو وزیراعظم سے ملاقاتیں ہوتی رہیں گی۔

وزیراعظم عمران خان کراچی کے دورے پر ہیں جہاں ان کی مختلف اتحادی جماعتوں کے رہنماوں سے بھی ملاقاتیں جاری ہیں ۔ کراچی کے دورے کے دوران انہوں نے کامیاب جوان پروگرام کا بھی افتتاح کیا ہے۔