Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹیسٹ سیریز میں بہتر حکمت عملی کے ساتھ آئیں گے، محمود اللہ

شائع 27 جنوری 2020 03:32pm

لاہور: بنگلادیشی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمود اللہ ریاض کا کہنا ہے کہ سیریز کا رزلٹ ہمارے لئے مایوس کن ہے، ٹیم میں باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں ان کو کافی سیکھنے کو ملا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بنگلادیش کے کپتان محمود اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیکیورٹی بہترین تھی بہت انجوائے کیا، سیریز میں شکست پر مایوسی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا فاسٹ بولنگ کا شعبہ بہترین تھا، ٹیسٹ سیریز میں بہتر حکمت عملی کے ساتھ آئیں گے۔

بنگلادیشی کپتان نے مزید کہا کہ ہم لوگ سیکیورٹی کے انتظامات سے مطمئن ہیں۔