Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملکی معیشت روز بہتر ہورہی ہے،اعجاز شاہ

اپ ڈیٹ 27 جنوری 2020 03:42pm

وفاقی وزیرداخلہ اعجاز احمد شاہ کہتے ہیں ملکی معیشت دن بدن بہتر ہورہی ہے۔

  بیان میں انہوں نے کہا کہ  پاکستان کا اسی فیصد پیسہ قرض کے سود میں جارہا ہے ۔  انہوں نے مزید کہا کہ  بابا گورو نانک انٹرنیشنل یونیورسٹی کا تعمیراتی کام تین سال کے عرصہ میں مکمل کیا جائے گا۔

اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ  کچھ کی خواہش تھی کہ یونیورسٹی کے کام کا آغاز نہ ہو، گورونانک انٹرنیشنل یونیورسٹی3سال میں مکمل کرلیں گے۔

وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ پاکستان میں آٹے کی کوئی قلت نہیں،۔

پاکستان کا80فیصد پیسہ سود میں جارہا ہے، پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔