Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

کامیاب دکاندار پروجیکٹ شروع کرنے کا اعلان

اپ ڈیٹ 27 جنوری 2020 03:43pm

معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہےکہ کامیاب جوان پروگرام کے بعد کامیاب دکاندار پروجیکٹ شروع کریں گے ۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوان عثمان ڈار نے کہا کہ معیشت کو بہتر کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں ۔

وزیراعظم کا پیغام واضح ہے جو کام نہیں کرے گا وہ گھر جائے گا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کے بعد کامیاب دکاندار پروجیکٹ شروع کریں گے۔

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ 35سال کی مس مینجمنٹ کو ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا۔