Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

'وزیراعظم کا دورہ کراچی، وفاقی منصوبوں پر پیشرفت پر بات '

شائع 27 جنوری 2020 03:01pm

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں وزیراعظم کے دورہ کراچی میں وفاقی منصوبوں کی پیشرفت پر بات چیت ہوئی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ  کراچی ملک کا معاشی حب اور کاروباری سرگرمیوں کا مرکز ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  وفاق نے سندھ کو ترقیاتی منصوبوں میں ہرقسم کےتعاون کی پیشکش کی، سندھ کے نوجوانوں کوکامیاب نوجوان پروگرام کےتحت قرضےدیے جائیں گے۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ  سندھ کو ترقیاتی منصوبوں میں ہرقسم کےتعاون کی پیشکش کی، سندھ کےنوجوانوں کوقرضےدیےجائیں گے۔