میریٹ سے پیچھے ہٹے تو ملک پیچھے چلاگیا،عمران خان
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نوجوان ملک کو آگے بڑھاتا ہے۔ ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ اسکالر شپس ہم لوگ دے رہے ہیں ۔میریٹ سے پیچھے ہٹے تو ملک پیچھے چلاگیا۔
وزیراعظم عمران خان نے کامیاب جوان پروگرام سے خطاب کیا ہے ۔
اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ تمام بیرون ملک پاکستانیوں نے ترقی کی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سفارشی کلچر کی وجہ سے پیچھے رہ جاتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ لاہور ملتان ، پشاور پرانے ترین شہر ہیں ، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میریٹ میں پیچھے جانے سے ہم لوگ پیچھے گئے ، ہمارا سب سے بڑا اثاثہ نوجوان ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اتنا ٹیلنٹ ہونے کے باوجود ہم مقابلہ نہیں کرسکتے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہمارا سسٹم میریٹ کو ترجیح نہیں دیتا ،جیسے جیسے ہم میریٹ سے پیچھے ہٹے ، پیچھے چلے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں سب سے زائد اسکالر شپس ہم لوگ دے رہے ہیں ۔
Comments are closed on this story.