Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

بابر اعظم دنیا کے بہترین بلے باز بن سکتے ہیں، رکی پونٹنگ

شائع 27 جنوری 2020 02:36pm

آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ بھی پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی صلاحیتوں کے معترف ہوگئے، کہتے ہیں بابر دنیا کے بہترین بیٹسمین بن سکتے ہیں۔

 قومی ٹیم کے اسٹار بلے باز بابر اعظم تمام فارمیٹس میں صلاحیتوں کا لوہا منوارہے ہیں، دنیا کے دیگر کھلاڑیوں کی طرح سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ بھی بابر اعظم کی صلاحیتوں کے معترف ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر سوال جواب سیشن کے دوران ایک مداح کو جواب دیا کہ  بابر اعظم کی کلاس بہت زبردست ہے، وہ دنیا کے بہترین بیٹسمین بن سکتے ہیں۔

 بابر کی محدود اوورز کی کرکٹ میں 50 سے زائد اوسط ہے، ون ڈے میں 11 اور ٹیسٹ میں 4 سنچریاں داغ چکے ہیں۔