Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکی باسکٹ بال لیجنڈ کوبے برائنٹ ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک

شائع 27 جنوری 2020 12:05pm

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس میں باسکٹ بال کے لیجنڈ کھلاڑی کوبے برائنٹ ہلاک ہوگئے۔ کوبے کی 13 سالہ بیٹی جیانا بھی بچ نہ سکی، ہیلی کاپٹر میں موجود تمام 9 افراد حادثے کا شکار ہوئے۔

کیلیفورنیا میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، حادثے میں باسکٹ بال کے لیجنڈ کھلاڑی کوبے برائنٹ سمیت 9 افراد ہلاک ہوگئے۔ کوبے برائنٹ کی بیٹی جیانا بھی حادثے کی نذر ہوئیں۔

حکام کے مطابق پہاڑی سلسلے میں یہ حادثہ پیش آیا، کوبے برائنٹ کے نجی ہیلی کاپٹر میں دوران پرواز آگ لگی۔ کوبے برائنٹ اپنی بیٹی کے ساتھ مامبا کپ میں شرکت کے لئے جارہے تھے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت بڑی تعداد میں انکےمداح سوگوار ہیں۔  گریمی ایوراڈزکی تقریب میں بھی کھلاڑی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

Image

ImageImageImage