پاک بنگلادیش تیسرا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر، سیریز 0-2 سے پاکستان کے نام
لاہور: بارش نے رنگ میں بھنگ ڈال دیا، لاہور میں پاک بنگلادیش تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔ تین میچوں کی سیریز 0-2 سے پاکستان کے نام رہی۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاک بنگلادیش تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کا ٹاس تک ممکن نہ ہوسکا، پہلے اور دوسرے میچ میں فتح کے باعث سیریز پاکستان کے نام رہی۔
لاہور میں وقفے وقفے سے بارش نے رنگ میں بھنگ ڈال دیا۔ پاک بنگلادیش تیسرا اور آخری ٹوئنٹی خراب موسم کے باعث منسوخ کردیا گیا۔ سیریز دوصفرسے پاکستان کے نام رہی تو ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن بھی برقرار رکھی۔
پاکستان اوربنگلادیش کی ٹیمیں اسٹیڈیم آئیں۔ لیکن قدرت کے آگے سب بے بس ہوگئے۔ شائقین کی امیدوں پر بھی پانی پھر گیا۔ وہ بھی مایوس ہی لوٹے۔
بابراعظم سیریزکے بہترین کھلاڑی رہے۔ بطورکپتان پہلی بارٹرافی بھی اٹھائی۔ پی سی بی کے مطابق شائقین کو ٹکٹوں کی رقم واپس کی جائے گی۔
Comments are closed on this story.