Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین پشاور سے گرفتار

اپ ڈیٹ 27 جنوری 2020 08:22am

پشاور: پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کو پشاور سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے عدالت کو منظور پشتین کی گرفتاری سے آگاہ کردیا۔

پولیس نےعدالت سے منظور پشتین کے ریمانڈ کی استدعا کی، عدالت نے منظور پشتین کا 14 روزہ جوڈیشنل ریمارنڈ منظور کرتے ہوئے جیل بھیج دیا۔

عدالت نے منظور پشتین کو 8 فروری کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

منظورپشتین کو گزشتہ شب تھانہ تہکال کی حدود سے گرفتار کیا گیا تھا۔ منظورپشتین کےخلاف ڈی آئی خان میں مقدمہ درج تھا۔

پولیس کے مطابق ان پر ریاست مخالف تقاریر کا الزام ہے۔