Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

سینئر صحافی ارشد شریف نے وزیراعظم سے انتہائی مشکل سوال پوچھ لیا

اپ ڈیٹ 27 جنوری 2020 10:09am

کراچی: سینئر صحافی ارشد شریف نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے انتہائی مشکل سوال پوچھ لیا۔

وزیراعظم عمران خان کے دورہ ڈیووس کو دوستوں کی جانب سے اسپانسر کئے جانے کی خبروں پر ارشد شریف نے بھی سوال اٹھا دیا۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا عمران خان نے حلف اٹھایا تھا کہ اپنے ذاتی مفاد کو اپنے سرکاری کام یا اپنے سرکاری فیصلوں پر اثر انداز نہیں ہونے دوں گا۔

ارشد ملک نے سوال اٹھایا کہ عمران خان نے ڈیووس کا دورہ نجی حیثیت میں کیا تھا یا بطور وزیراعظم؟

ان کا سوال تھا کہ پاکستان کے وزیراعظم کے سرکاری دورے کا خرچ دوست کیسے اُٹھا سکتے ہیں، کیا یہ حلف کی خلاف ورزی نہیں؟

اپنے سلسلہ وار ٹویٹس میں انہوں نے لکھا کہ جب طاقتور سیاست دانوں کے دوست مڈل مین بن جائیں تو اسے کرپشن بذریعہ پراکسی کہتے ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ کے الیکٹرک میں اکرام سہگل کی مداخلت کتنی ہے؟ کیا وزیراعظم عمران خان نے دوستوں کے اس سستے سفر کی قیمت میں کے ای کے اربوں کے بقایا جات سے اپنے دوست کی جان چھڑنے کیلئے کوئی مدد کی ہے؟