Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

محمود خان اچکزئی کی "بھارتی یومِ جمہوریہ" کی تقریب میں شرکت

اپ ڈیٹ 26 جنوری 2020 09:35am

اسلام آباد: پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ بھارتی یومِ جمہوریہ کی تقریب میں شرکت کیلئے پہنچ گئے، بھارت کے یوم جمہوریہ کی تقریب اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔

نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق تقریب میں پاکستان کی جانب سے کسی نے سرکاری سطح پر شرکت نہیں کی، تقریب بغیر مہمان خصوصی کے شروع کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ 26 جنوری کے موقع پر بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں بھی یوم سیاہ منایا جاتا ہے۔

اس سے قبل 2016 میں ن لیگ کے وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سوال کیا تھا کہ "محمود اچکزئی نے مودی کے بیان پر کوئی ردعمل کیوں نہیں دیا؟"

واضح رہے کہ آج مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے۔ مختلف مقامات پر احتجاج ہوگا اور سیاہ پرچم بھی لہرائے جائیں گے۔ حریت قیادت نے بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور منانے کا اعلان کیا ہے۔

صدر آزاد کشمیر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام کو محصور کرکے ظلم کی انتہا کردی، قابض بھارتی فوج کشمیریوں کی نسل کشی کررہی ہے۔

 صدر آزاد کشمیر نے اپیل کی کہ عالمی برادری کشمیریوں کو حقِ خودارادیت دلانے کیلئے کردار ادا کرے۔

دوسری جانب بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے نام پر مزید تین کشمیریوں کو شہید کردیا۔ ضلع پلوامہ میں بھارتی فوج نے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر کے سرچ آپریشن کیا۔

اس دوران قابض فوج نے فائرنگ کر کے تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ ایک ہفتے کے دوران مقبوضہ وادی میں شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد آٹھ ہوگئی۔