Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی ٹی وی اداکارہ سیجل شرما نے خودکشی کرلی

شائع 25 جنوری 2020 05:41pm

بھارت ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ 25 سالہ سیجل شرما نے خودکشی کرلی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اداکارہ ڈپریشن کا شکار تھیں، جس کی وجہ اگست 2019 میں غیرمتوقع طور پر ان کے ڈرامے کا بند ہوجانا تھا۔

سیجل شرما نے 'دل تو ہیپی ہے جی' سے شہرت کی بلندیوں کو چھوا، تاہم انہوں نے گزشتہ شب ممبئی کے میرا روڈ پر واقع اپنے فلیٹ میں خودکشی کرلی۔

واقعے کے وقت اداکارہ کے 2 دوست اُن کے فلیٹ میں ہی موجود تھے جنہوں نے علی الصبح 4 بجے لاش پنکھے سے جھولتی دیکھی، جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا اور پولیس کو اطلاع دی۔

یہ بھی پڑھیئے: بھارتی اداکار کوشال پنجابی نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی

اسپتال میں وہ جانبر نہ ہوسکیں اور چل بسیں، پولیس کے مطابق سیجل کے گھر سے ایک نوٹ بھی برآمد ہوا ہے جس میں انہوں نے خودکشی کی وجہ ذاتی بتائی ہے۔

ابتدائی طور پر پولیس نے سیجل شرما کی موت کو حادثاتی موت قرار دے دیا ہے تاہم اس معاملے پر مزید تحقیقات جاری ہیں۔

  سیجل نے کئی بالی ووڈ اداکاروں کے ساتھ ٹی وی اشتہارات میں کام کیا، وہ ٹی وی پر آنے سے قبل اشتہارات کی دنیا کا معروف چہرہ تھیں۔

سیجل شرما کی موت پر ساتھی اداکاروں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

 

 

View this post on Instagram

 

Happy 2020🎈🎈🎈 Pic credits : @casaurabhpatwari

A post shared by Sejal Sharma (@i_sejalsharmaofficial) on

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھارتی اداکار کوشل پنجابی بھی خودکشی کرچکے ہیں۔

Image result for sejal sharmaImage result for sejal sharmaImage result for sejal sharmaImage result for sejal sharmaImage result for sejal sharma