Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان نے دونوں میچوں میں بہت اچھی کرکٹ کھیلی، بنگلادیشی ہیڈکوچ

شائع 25 جنوری 2020 04:17pm

لاہور: بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ رسل ڈومینگو کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دونوں میچوں میں بہت اچھی کرکٹ کھیلی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رسل ڈومینگو نے کہا کہ دونوں میچوں میں پاکستان نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی، ہم نے مقابلہ کرنے کی کوشش کی مگر دونوں میچوں میں ٹارگٹ سے کم رنز بنائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے میچ میں ہم نے 10 سے 15 اور آج 20 سے 25 رنز کم بنائے، پاکستان کے فاسٹ بولرز بہت اچھے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مشفیق الرحیم کے نہ ہونے سے فرق پڑا ہے مگر پاکستان نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی ہے۔

رسل ڈومینگو نے کہا کہ ہم پاکستان میں بہت انجوائے کررہے ہیں، پاکستان کی میزبانی بہت ہی شاندار ہے۔

بنگلادیشی ہیڈ کوچ نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم بہت اچھا کھیل رہی ہے، ہم ٹاپ آرڈر میں پاور ہٹرز کو لانےکی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تیسرے میچ میں کامیابی حاصل کرکے سیریز کا اختتام کامیابی پر کرنے کی کوشش کریں گے۔