Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

'بابر کو کپتانی کے پریشر سے نکالیں اور سرفراز کو بطور کپتان واپس لائیں'

شائع 25 جنوری 2020 03:42pm

اسلام آباد: سینٹیر فیصل جاوید کہتے ہیں کہ پاکستان کیلئے اچھی خبریں آرہی ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی کے بعد تمام فارمیٹس کے دروازے کھل گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو نمبر ون سیاحتی ملک قرار دیا گیا ہے جس کی وجہ ملک میں کرکٹ کی بحالی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نے بس ٹیم کے کمبینیشن کو لے کر آواز اٹھائی تھی۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ بابر اعظم کو کپتانی کے پریشر سے نکال کر سابق کپتان سرفراز احمد کو بطور کپتان ٹیم میں واپس لائیں۔