Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

بین اسٹوکس کو شائق سے الجھنا اور مغلظات بکنا مہنگا پڑگیا

شائع 25 جنوری 2020 03:26pm

جوہانسبرگ: سال 2019 کے بہترین کرکٹر کا اعزاز حاصل کرنے والے انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس جوہانسبرگ ٹیسٹ کے دوران طیش میں آگئے۔ آؤٹ ہوکر پویلین لوٹتے ہوئے شائق سے الجھ پڑے اور انہیں مغلظات بکیں۔

بین اسٹوکس نے بعد میں غلطی کی معافی تو مانگ لی لیکن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر آئی سی سی نے میچ فیس کا پندرہ فیصد جرمانہ عائد کردیا۔