Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

دوسرا ٹی ٹوئنٹی: شاہینوں نے ٹائیگرز کو 9 وکٹوں سے پچھاڑ دیا

شائع 25 جنوری 2020 12:13pm

لاہور: پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان کھیلے گئے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں بنگلادیش کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 9 وکٹوں سے فتح سمیٹ لی اور سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا مگر پاکستانی بولرز کی شاندار بولنگ کی بدولت بنگال ٹائیگرز بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے اور مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں نے نقصان پر 136 رنز ہی بناسکے تھے۔

بنگلادیش کی جانب سے تمیم اقبال 65، عفیف حسین 21 اور کپتان محمود اللہ 12 رنز بناسکے، اس کے علاوہ کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکا۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز اتنا اچھا نہیں رہا، اوپنر احسان علی صفر رنز اسکور کرکے شفیع الاسلام کا شکار بنے جس کے بعد وکٹ پر کپتان کا ساتھ دینے سینئر بلے باز محمد حفیظ آئے اور بنگال ٹائیگرز کو ٹوٹل آؤٹ کلاس کردیا۔

محمد حفیظ 67 اور بابر اعظم 66 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ پاکستان نے ہدف 17 ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

بابر اعظم کو شاندار بلے بازی پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔