Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

'فیصل واوڈا نے جعلی حلف نامے جمع کروائے، نااہل کیا جائے'

اپ ڈیٹ 25 جنوری 2020 11:30am
فائل فوٹو

اسلام آباد: الیکشن کمیشن میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے خلاف دائردرخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔

الیکشن کمیشن فیصل وواڈا کی نا اہلی کیلئے دائر درخواست پرسماعت 3 فروری کو کرے گا الیکشن کمیشن نے فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے فیصل واڈا نے کاغذات نامزدگی میں جعلی حلف نامہ جمع کروایا، فیصل واؤڈا کو الیکشن کمیشن میں جعلی حلف نامہ جمع کروانے پر نااہل کیا جائے۔ فیصل وواڈا صادق اور امین نہیں رہے۔

درخواست میں مزید موقف اختیار کیا گیا ہے فیصل وواڈا کو آئین کی شق 62 ون ایف کے تحت نا اہل کیا جائے، اعلیٰ عدلیہ اس قبل دوہری شہریت رکھنے پر 2 سینٹرز کو نا اہل کر چکی ہے، فیصل وواڈا مسلسل جھوٹ، دباؤ اور دیگر ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں۔