Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

ممنوعہ فنڈنگ کیس: عمران خان نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

شائع 25 جنوری 2020 08:05am
وزیر اعظم عمران خان- فائل فوٹو

اسلام آباد: ممنوعہ فنڈنگ کیس کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا، عمران خان نے بطور چیئرمین پی ٹی آئی اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا، درخواست میں اکبر ایس بابر کی پی ٹی آئی رکنیت کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کردی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اکبر ایس بابر کا 2011 میں پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں تھا، اکبر بابر کی پارٹی چھوڑنے کی ای میل ریکارڈ پر موجود ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اکبر بابر کو پی ٹی آئی کارکن قرار دیا، اکبر بابر پی ٹی آئی کی فنڈنگ کیس میں متاثرہ فریق نہیں، ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ کافیصلہ بھی مدنظرنہیں رکھا۔

درخواست میں پیش کئے گئے مؤقف کے مطابق اکبر بابر کا اسکروٹنی کمیٹی میں پیش ہونا قانون کیخلاف ہے، اکبر بابر متاثرہ فریق نہیں، الیکشن کمیشن کو کیس سننے کا اختیار نہیں۔