Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت میں خواتین سیاست دان غیر محفوظ، قتل اور ریپ کی دھمکیاں

شائع 25 جنوری 2020 06:41am

نئی دہلی: بھارت میں خواتین سیاست دان بھی محفوظ نہیں رہیں، سوشل میڈیا پر قتل اور ریپ کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ سال انتخابات میں 100 خواتین کو قتل اور جنسی تشدد کی دھمکیاں دی گئیں۔

مارچ اور مئی کے درمیان خواتین سیاست دانوں کو ٹوئٹر پر دس لاکھ کے قریب نفرت انگیز پیغامات موصول ہوئے اور موصول ہونے والے ہر پانچ میں سے ایک پیغام جنسی تعصب اور عورتوں سے نفرت پر مبنی تھا۔

دوسری جانب بھارت میں مسلمان مخالف قانون کیخلاف خواجہ سرا بھی سراپا احتجاج ہیں۔ مودی ہٹاؤ ملک بچاؤ مہم شروع کردی۔ خواتین نے بھی قانون کو مسترد کردیا۔

کولکتہ، کانپور، ممبئی سمیت دیگر شہروں میں بھی مظاہرے تھم نہ سکے قانون کو مسترد کردیا۔

عوام کا کہنا ہے کہ جب تک قانون واپس نہیں لیا جائے گا احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔